26 مئی، 2024، 7:20 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85490310
T T
0 Persons

لیبلز

 وزیر داخلہ نے صدارتی انتخابات کا عمل شروع کرنے کے احکامات صادر کردیئے

تہران- ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے ملک کے گورنروں اور کمشنروں کے نام ایک سرکولر کے ذریعے چودھویں صدارتی انتخابات کا عمل شروع کرنے کے احکامات صادر کردیئے۔

ارنا کے مطابق وزیر داخلہ احمد وحیدی نے اتوار کو ملک کے سبھی گورنروں اور کمشنروں کے لئے   صدارتی انتخابات کا عمل شروع کرنے کے احکامات صادر کردیئے۔

 انھوں نے سرکولر میں لکھا ہے کہ ملک کے آئین  کی دفعہ 130 اور صدارتی انتخابات کے قانون کی دفعہ 38 اور 39 نیز ان کی ذیلی شقوں کے تحت چودھویں صدارتی انتخابات کا عمل شروع کرنے کے احکامات صادر کئے جاتے ہیں۔

انھوں نے اس سرکولر میں حکم دیا ہے کہ اتوار 26 مئی 2024 سے تین دن کے اندر، سبھی گورنر صاحبان اپنے صوبوں میں انتخابی کمیٹیاں اور اسی کے ساتھ سبھی کمشنرحضرات اپنی کمشنریوں نیز تحصیلیوں کے مراکز میں انتخابات کرانے کی اجرائی کمیٹیاں تشکیل دے کر چودھویں صدارتی انتخابات کا عمل با ضابطہ شروع کردیں۔

 قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرھویں صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد ملک کے آئين کے مطابق نائب صدر،عدلیہ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر پر مشتمل کونسل کی میٹنگ میں 28 جون 2024 کو صدارتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے آئین کی دفعہ 131 کے مطابق ملک کے صدر مملکت کے انتقال کی صورت میں 50 دن کے اندر صدارتی الیکشن کرانا ضروری ہے اور الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نائب صدر، عدلیہ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر پر مشتمل کونسل کرے گی۔         

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .